Mar ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۳:۴۸ Asia/Tehran
  • امریکہ کی سینچری ڈیل کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، حماس

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ سینچری ڈیل کی امریکی سازش کا مقابلہ کرنا اس کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔

سینچری ڈیل کے نام سے موسوم امریکی منصوبے کا مقصد مسئلہ فلسطین کو ہمیشہ کے لیے نابود کرنا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے اسی سازشی منصوبے کے تحت بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی کا اعلان کیا تھا۔
حماس کے رہنما صالح بردویل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی تنظیم سنیچری ڈیل کی امریکی سازش کے سامنے کبھی گھٹنے نہیں ٹیکے گی۔ انہوں کہا کہ یہ سازشی منصوبہ اسرائیل کی نسل پرستی اور صہیونی بستیوں کی تعمیر کو امریکی معیاروں کے مطابق قبول کرنے کے مترادف ہے۔
انھوں نے فلسطین کے وزیر اعظم رامی حمداللہ پر غزہ میں ہونے والے حملے کو حماس کے خلاف منصوبہ بند سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تنظیم نے اپنے ہتھیار فلسطینیوں کے خلاف نہ تو کبھی استعمال کیے ہیں اور نہ ہی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ تحریک حماس، رامی حمد اللہ پر حملے کا الزام کسی بھی فلسطینی گروہ پر نہیں لگائے گی کیوں کہ ہمیں اس بات کا پورا یقین ہے کہ رامی حمد اللہ پر حملے کی سازش، اسرائیل میں تیار کی گئی تھی۔

ٹیگس