Mar ۲۳, ۲۰۱۸ ۲۱:۱۱ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی عرب کی جاری جارحیت

یمن پر سعودی عرب کے امریکی جنگی طیاروں کی تازہ وحشیانہ جارحیت میں کم از کم دس عام شہری شہید ہو گئے جن میں کئی عورتیں اور بچے شامل ہیں۔

یمن کے مقامی ذرائع کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے علاقے ولد عامر پر بمباری کی اور اس قصبے کو تباہ کر دیا۔ سعودی عرب کی اس وحشیانہ جارحیت میں یمن کے دس عام شہری شہید ہوئے جن میں متعدد عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اسی طرح جنوبی صوبے لحج کے علاقے کرش پر میں الحویمی اور جبل شیفان پر دو بار بمباری کی۔

یمنی ذرائع نے العالم کو بتایا ہے کہ سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بھی کئی سعودی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت کے چوتھے سال کے آغاز کے موقع پر مقامی میزائل سسٹم بدر ون کی رونمائی کی۔ یمنی فوج نے جمعرات کو جنوبی سعودی عرب کے صوبے نجران میں سعودی عرب کی آرامکو نامی آئل تنصیبات کو بدر ون میزائل کا نشانہ بنایا اور اعلان کیا کہ سعودی جارحیت کے مقابلے میں بدر ون میزائل سسٹم سے بھی استفادہ کیا جائے گا۔

ٹیگس