افغانستان میں کار بم دھماکہ، 54 جاں بحق و زخمی
Mar ۲۳, ۲۰۱۸ ۲۲:۱۶ Asia/Tehran
افغانستان کے صوبے ہلمند میں کھیل کے میدان کے باہر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔
کابل سے ہمارے نمائندے کے مطابق ہلمند کے صوبائی محکمہ صحت کے سربراہ امین اللہ عبید نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کار بم کا یہ دھماکا لشکر گاہ شہر کے غازی ایوب اسٹیڈیم کے گیٹ پر اس وقت ہوا جب عام شہری افغانستان میں جاری نئے فارسی سال کی تقریبات میں شرکت کرکے اپنے گھروں کو واپس جارہے تھے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نئے فارسی سال کی خوشی میں معروف بزرگ سخی کے مزار میں ہونے والی تقریب میں خودکش حملے کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ افغانستان کے صوبے ہلمند کو طالبان اور داعش دہشت گرد گروہ کی سرگرمیوں کا مرکز سجھا جاتا ہے۔