Mar ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۹:۱۷ Asia/Tehran
  • وہابیت کو فروغ امریکی خواہش پر ہوا، محمد بن سلمان

سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے اعتراف کیا ہے کہ دنیا میں وہابیت کو فروغ دینے کے لئے ریاض کا رجحان امریکی خواہش پر اور سرد جنگ کے دور میں مشرقی بلاک کا مقابلہ کرنے کے لئے ہوا۔

سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے واشنگٹن پوسٹ سے گفتگو میں سرد جنگ کے دور میں انتہا پسندانہ وہابی افکار کی ترویج کے لئے سعودی اتحادیوں کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے وہابی دہشت گردی کی حمایت میں سعودی کردار کی پردہ پوشی کرنے کی کوشش کی۔

سعودی ولیعہد نے کہا کہ سرد جنگ کے دوران وہابیت کے پرچار کے لئے سعودی عرب کی جانب سے سرمایہ کاری اس کے اتحادیوں کی درخواست پر ہوئی جس کا مقصد اسلامی ملکوں میں سابق سوویت یونین کے اثر و رسوخ کو روکنا تھا-

واضح رہے کہ عراقی حکام اور عوام بھی دو ہزار چودہ سے دو ہزار سترہ کے برسوں میں عراق کے مختلف علاقوں پر قبضے اور اس ملک کی تقسیم کے لئے داعش دہشت گرد گروہ کی مالی و سیاسی نیز فوجی حمایت کا ذمہ دار سعودی عرب کو قرار دیتے ہیں۔

ٹیگس