افغانستان، اسپیشل فورسز کا آپریشن، 30 طالبان ہلاک
Apr ۰۱, ۲۰۱۸ ۰۷:۱۲ Asia/Tehran
افغانستان کے صوبے قندھار میں افغان اسپیشل فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا، نتیجے میں 30 طالبان شدت پسند ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
قندھار پولیس چیف جنرل عبدالرازق کے مطابق، فورسز نے گزشتہ رات ضلع میوند میں طالبان کے خلاف آپریشن کیا گیا، جبکہ فورسز نے سر بگھال کے علاقے میں طالبان کے کم از کم 10 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب افغان فورسز کے آپریشن کے حوالے سے طالبان یا کسی حکومت مخالف گروپ کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔