Apr ۰۳, ۲۰۱۸ ۲۰:۲۹ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی فائرنگ، ایک اور فلسطینی شہید

صیہونی فوجیوں نے غزہ میں ایک اور فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا ہے۔

فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں نے منگل کی شام غزہ کے علاقے البریج ٹاؤن میں واپسی مارچ نکالنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس میں مزید ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔

اس سے پہلے صیہونی فوجیوں نے منگل کی صبح غرب اردن کے شہر نابلس ایک نوجوان فلسطینی کو گولی ماردی تھی۔

صیہونیوں نے دعوی کیا ہے یہ فلسطینی نوجوان شہادت پسندانہ کارروائی انجام دینا چاہتا تھا۔غزہ میں واپسی مارچ کے آغاز سے اب تک انیس فلسطینی شہید اور ایک ہزار نوسو کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی عوام نے گزشتہ جمعے کو یوم الارض کے موقع پر غزہ سے فلسطینیوں کے حق کی واپسی نامی مارچ کا آغاز کیا تھا۔

ٹیگس