Apr ۰۴, ۲۰۱۸ ۲۱:۱۱ Asia/Tehran
  • افغان فضائیہ کے حملے میں متعدد طالبان کی ہلاکت

افغان فضائیہ نے صوبے قندوز میں طالبان کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے اس گروہ کے کم از کم اٹھارہ عناصر کو ہلاک کر دیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان محمد راد منش نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ صوبے قندوز میں طالبان کے ٹھکانوں پر افغان فضائیہ کے حملے میں طالبان گروہ کے مارے جانے والے اٹھارہ عناصر میں تین سرغنہ شامل ہیں۔

اس ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان فضائیہ کی اس کارروائی میں طالبان گروہ کے بارہ افراد زخمی بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ افغان سیکورٹی فورس نے حالیہ مہینوں کے دوران افغانستان کے مختلف صوبوں میں طالبان گروہ اور دہشت گردوں کے خلاف اپنے حملے تیز کر دیئے ہیں۔

ٹیگس