Apr ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۲:۲۳ Asia/Tehran
  • سعودی کمپنی آرامکو پربیلسٹک میزائل سے حملہ

یمن پر سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فورسز اور عوامی رضاکار فورسز کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

المیسرہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبہ جیزان میں واقع آرامکو تیل کمپنی پر یمنی فوج نے بدر-1 بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی یمنی فوج نے مختصر رینج والا بدر-1 نامی میزائل سے آرامکو کمپنی کو نشانہ بنایا تھا۔

آرامکو کمپنی پر یمنی فوج کا یہ تیسرا میزائل حملہ ہے۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل یمنی فوج نے بدر -1 نامی بیلسٹک میزائل بنانے کا اعلان کیا تھا۔

یمنی وزارت دفاع کے مطابق یمنی فورسز نے جیزان میں سعودی عرب کی کمپنی آرامکو پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔ یمنی فورسز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے 300 اہم مراکز اس کے میزائلوں کی زد میں ہیں۔

ٹیگس