Apr ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran
  • عالمی برادری امریکی ویٹو کا مقابلہ کرنے کے لئے میکانزم تیار کرے ، فلسطینی وزارت خارجہ

فلسطین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں عالمی برادری سے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے جرائم کے بارے میں سلامتی کونسل میں امریکی ویٹو کو ناکا بنانے کے لئے نیا میکانزم تیار کرے۔

فلسطین کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر عالمی برادری سلامتی کونسل میں امریکی ویٹو کا مقابلہ کرنے کے لئے کوئی چارہ کار تلاش نہیں کرتی تو پھر یہ کونسل صیہونی حکومت کے لئے امریکا کی اندھی حمایت کی تائید کرنے والی کونسل میں تبدیل ہوجائےگی۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے غزہ کے بارے میں سلامتی کونسل کے پریس بیان کے خلاف تازہ امریکی ویٹو کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے بارے میں امریکا کا جانبدارانہ موقف ایسے وحشیانہ جرائم پر منصوبہ بند طریقے سے پردہ ڈالنے کی کوشش ہے کہ جن کا صیہونی حکومت کی فوج نے یوم الارض کے پرامن مارچ کے دوران فلسطینیوں کے خلاف ارتکاب کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا نے جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات ایک بار پھر صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت میں سلامتی کونسل کے پریس بیان کو ویٹو کردیا۔
تتیس مارچ کو یوم الارض کے فلسطینیوں کے پرامن مارچ پر صیہونی فوج نے وحشیانہ حملہ کرکے کم سے کم بیس فلسطینیوں کو شہید اور دوہزار کے قریب دیگر کو زخمی کردیا تھا۔

ٹیگس