مشرقی سعودی عرب کے علاقوں پر آل سعود کی جارحیت
Apr ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
مشرقی سعودی عرب کے صوبے قطیف کے شہر کواکب پر سعودی فوجیوں نے حملہ کر کے کم از کم تین افراد کو گرفتار کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق آل سعود حکومت کے فوجیوں نے مشرقی علاقے میں آباد شیعہ مسلمانوں کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کواکب شہر میں ایک امام بارگاہ پر حملہ کر دیا اور تین بے گناہ افراد کو گرفتار کر لیا۔شیعہ مسلمانوں کی اکثریتی آبادی ہونے کی بنا پر شہر کواکب پر سعودی فوجیوں کے مظالم کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہتا ہے اور یہ ایسی حالت میں ہے کہ اسی علاقے میں تیل کے بڑے بڑے ذخائر موجود ہیں جن کی بنا پر سعودی حکومت کی نوّے فیصد آمدنی بھی ہوتی ہے۔مشرقی علاقوں کے لوگوں پر سعودی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں اب تک درجنوں افراد شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ سیکڑوں دیگر کو وہ گرفتار کر چکی ہے۔