شامی فوج نے غوطہ شرقی میں فتح کا جھنڈا لہرا دیا
Apr ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۱ Asia/Tehran
شامی فوج کے جوانوں نے دمشق کے نواحی علاقے غوطہ شرقی کو دہشت گردوں سے مکمل پاک کردیا ہے۔
دمشق میں شامی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج نے امریکہ ، برطانیہ اور فرانس کے میزائل حملوں کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ صوبہ ریف دمشق کے غوطہ شرقی ریجن کے تمام شہری اور دیہی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے۔
بیان کے مطابق فوج کی انجینیئرنگ کور کے جوان علاقے کو بارودی سرنگوں سے پاک اور سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹانے میں مصروف ہیں۔
شامی فوج کے جاری کردہ بیان میں عام شہریوں کے تحفظ کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے بزدلانہ میزائل حملوں کے باوجود دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔