Apr ۱۸, ۲۰۱۸ ۲۲:۲۱ Asia/Tehran
  • شام میں امریکی اتحاد کے غیر انسانی اقدامات پر اعتراض

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ امریکا کی سربراہی میں نام نہاد داعش مخالف اتحاد نے ہزاروں بے گناہ شہریوں کا قتل عام کیا ہے ۔

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے منگل کی شام سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ امریکی اتحاد کا مقصد شام کی حکومت کو کمزور کرنا ہے ۔  شام کے شہر رقہ میں انسانی بحران کا جائزہ  لینے کے لئے  سلامتی کونسل کا یہ اجلاس روس کی درخواست پر تشکیل پایا تھا۔   شام کے مستقل مندوب نے اس اجلاس سے خطاب میں کہا کہ امریکی اتحاد نے شام کی بنیادی شہری تنصیبات، پلوں، اسپتالوں اور اسکولوں و کالجوں کو تباہ  کردیا ہے ۔

سلامتی کونسل کے اس اجلاس سے خطاب میں روس کے نمائندے  نے شہر رقہ پر امریکی اتحاد کی بمباریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی اس شہر کی عمارتوں کے  ملبے میں ہزاروں شہروں کے جنازے دبےہوئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ امریکا نے داعش کے خلاف جنگ کے بہانے شام کے شہر رقہ پر قبضہ کیا ہے ۔   ویسلی نبزیا نے شہر رقہ میں امریکا کے خلاف ہونے والے عوامی مظاہروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہر رقہ پر امریکی افواج کے قبضے کا نتجہ شہر کی تباہی اور بربادی کے علاوہ اور کچھ نہیں نکلا ہے ۔  انھوں نے کہا کہ امریکی افواج نے شہر کی بنیادی تنصیبات کو تباہ کردیا ہے ۔ انھوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ شام کے شہر رقہ میں عوام کی ضرورتوں کی صحیح رپورٹ پیش کی جائے۔ 

 

ٹیگس