Apr ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
  • افغانستان میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے،23 افراد جاں بحق و زخمی

افغانستان کے صوبے ہلمند اور جلال آباد علاقے میں آج صبح زور دار دھماکے ہوئے جن میں 23 افرادجاں بحق و زخمی ہو گئے۔

کابل نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہلمند کے گورنر ہاوس کا کہنا ہے کہ آج صبح ناد علی علاقے میں سکیورٹی فورسز کے دفتر کے قریب ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہے۔ ہلمند میں ہونے والے دھماکے سے قبل صوبہ ننگرہار کے علاقے جلال آباد میں ہونے والے دھماکے سے 12 افراد زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ طالبان نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردانہ کارروائیاں تیز کی ہیں۔

ہلمند اور ننگرہار افغانستان کے وہ صوبے ہیں جہاں طالبان اور تکفیری گروہ داعش کے دہشتگرد بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

ٹیگس