اسرائیل کی جارحیت 3 فلسطینی شہید
Apr ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۸ Asia/Tehran
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فورسز کی فائرنگ سے مزید 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی فورسز نے کل رات غزہ کی پٹی میں فائرنگ کر کے 3 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ صیہونی فورسز نےایک فلسطینی کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔
ان 3 فلسطینیوں کی شہادت سے واپسی مارچ کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 44 ہو گئی جبکہ 7 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ 30 مارچ 2018 سے جاری فلسطینیوں کے واپسی مارچ پر اسرائیلی فوجیوں کے حملوں اور فائرنگ میں اب تک 4 فلسطینی شہید اور 7000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
فلسطینی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار واپسی مارچ کا جاری سلسلہ اسرائیل کی ناجائز حکومت کے قیام کی برسی یعنی چودہ مئی تک جاری رہے گا۔