سعودی ولیعہد کی پالیسیوں پر محمد بن نائف کی تنقید
سعودی عرب کے معزول ولیعہد محمد بن نائف نے حکومتی ڈھانچے میں موجودہ ولیعہد کے ذریعے کی جانے والی بتدریج تبدیلیوں کو خطرناک قرار دیا ہے۔
محمد بن سلمان، پہلے وزیر دفاع پھر نائـب ولیعہد اور آخرکار اپنا عہدہ محفوظ رکھتے ہوئے جون دو ہزار سترہ میں سعودی عرب کے ولیعہد بن گئےمحمد بن سلمان کی پالیسیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے سعودی عرب کے معزول ولیعہد محمد بن نائف نے ٹوئٹ کیا ہے کہ اقتدار میں آنے کے لئے حکمراں خاندان کے تجربہ کار عمائدین اور سعودی شہزادوں میں پائی جانے والی رقابت سے سعودی ولیعہد کا خوف ہراس، اس بات کا باعث بنا ہے کہ وہ بہت سے امور اور پالیسیوں میں عجلت پسندی سے کام لیں-انھوں نے جنگ پسندانہ پالیسیوں پر ہونے والے بھاری اخراجات سے سعودی عرب کا خزانہ خالی ہو جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسی بنا بھی اندرون ملک اختلافات بڑھے ہیں اور نتیجے میں سعودی عرب کی موجودہ حکومت کو مستقبل میں زوال کا منھ دیکھنا پڑ سکتا ہے۔سعودی عرب کے سابق ولیعہد نے محمد بن سلمان کو جاہ طلب اقتدار کا بھوکا قرار دیتے ہوئے کہا کہ شاہ سلمان سعودی عرب کے اقتدار پر اپنے گھرانے کی اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔