یمنی فوج کی جوابی کارروائی، سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک و زخمی
سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج نے بدھ کے روز جیزان میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے کو بدر ایک بیلسٹک میزائل کا نشانہ بنایا ہے۔
یمنی فوج کی جانب سے جیزان میں سعودی عرب کے اس فوجی مرکز کو ایسی حالت میں میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جب اس بڑے سعودی فوجی مرکز کی حفاظت کے لئے امریکہ کے گرین کیپ فوجی وہاں تعینات ہیں۔یمنی فوج نے بدھ کے روز جبل حجفان میں بھی سعودی فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے یمنی صوبے تعز میں بھی سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانے پر حملہ کیا جس میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک ہو گئے۔یمن کی وزارت دفاع کے ایک ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ صوبے صعدہ میں یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے جوانوں نے یمن کے مستعفی صدر منصور ہادی کے نو فوجیوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے یہ تمام اقدامات جوابی کارروائی کے طور پر کئے گئے۔ اس سے قبل سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبے مآرب میں صرواح کے علاقے پر کئی بار بمباری کی۔ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاض کی فضا میں کم از کم چار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔