Nov ۲۹, ۲۰۲۴ ۲۰:۳۴ Asia/Tehran
  • شام کے پڑوسیوں کو ہوشیار رہنا چاہیے/ شام کی حکومت اور عوام کے لیے ایران کی حمایت

اسلامی  جمہوریہ ایران کے  اسپیکر نے کہا ہے کہ  دہشت گرد تکفیری گروہوں کی نئی حرکتیں امریکہ اور ناجائز صیہونی حکومت کے منصوبے کا حصہ ہیں اور شام کے پڑوسیوں کو ہوشیار رہنا اور ان کے عزائم کے جال میں  پھنسنے سے بچنا چاہیے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی  جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے شام کے حالیہ  واقعات کا  ذکر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا: "دہشت گرد تکفیری گروہوں کی نئی حرکتیں امریکہ اور ناجائز صیہونی حکومت کی منصوبہ بندی کا حصہ ہیں۔"

انہوں نے زور دیا ہے کہ شام کے پڑوسیوں کو ہوشیار رہنا چاہیے اور ان کے جال میں نہیں  پھنسنا چاہیے۔

اسپیکر نے لکھا : اسلامی جمہوریہ ایران اور مزاحمتی فرنٹ،  صیہونی حکومت کو شکست دینے کے بعد نئی سازش کے مقابلے میں بھی شام کی حکومت و قوم کی حمایت کرے گا۔

 

ٹیگس