پاکستان کے کرم ایجنسی میں تشدد کے واقعات کا سلسلہ جاری، تازہ جھڑپوں میں 12 ہلاک 17 زخمی
پاکستان کے قبائلی علاقے کرم میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سحر نیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں جھڑپوں کا سلسلہ نوروز بھی جاری رہا۔ اس رپورٹ کے مطابق تازہ جھڑپوں میں کم سے کم بارہ افراد مار ے گئے اور سترہ زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پارا چنار کے شیعہ مسلمانوں کی بسو ں پر تکفیری دہشت گردوں کے وحشیانہ حملوں میں سو سے زائد افراد کے شہید اور زخمی ہوجانے کے بعد پورے ضلع کرم میں بدامنی پھیل گئی ہے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ جھڑپوں میں اب تک ایک سو بائيس افراد مارے جاچکے ہیں اور ایک سو اڑسٹھ زخمی ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ پارا چنار کے شیعہ مسلمانوں کی بسوں پرتکفیری دہشت گردوں کے حملے میں عورتوں اور بچوں سمیت کم سے کم بیالیس افراد شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ بعض رپورٹوں میں تکفیریوں کے حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد باون اور بعض ميں اسّی سے زائد بتائی گئی تھی۔