May ۱۳, ۲۰۱۸ ۰۷:۰۲ Asia/Tehran
  • افغانستان میں فورسزاور طالبان میں جھڑپیں 100 ہلاک و زخمی

افغان وزارت دفاع کے مطابق طالبان جنگجوؤں نے گذشتہ رات فراح شہر پر حملہ کیا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 16 افغان اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ 45 طالبان بھی مارے گئے اور40 سے زائد طالبان جھڑپوں میں زخمی ہوئے طالبان نے بھی جھڑپوں کی تصدیق کردی ہے۔

دوسری جانب صوبائی کونسل کے سربراہ فرید بختاور کا کہنا تھا کہ رات گئے ضلع بالا بلوک میں مسلح دہشتگردوں نے پولیس اسٹیشن کو گھیرے میں لے کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں معتدد پولیس اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ فراح شہر میں ہی کیے جانے والے طالبان کے دوسرےحملے میں بھی معتدد پولیس اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ واقعے کے بعد حملہ آور اپنے ہمراہ ہتھیار اور دیگر سیکیورٹی آلات بھی ساتھ لے گئے۔

واضح رہے کہ صوبہ فراح  میں چند ماہ  سے دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگس