May ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۱ Asia/Tehran
  • عراقی عوام کی خواہشات کے احترام پر تاکید

عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی جماعتوں کو چاہئے کہ مالی بدعنوانی اور دہشت گردی کے خلاف مہم کے ارادوں کو عملی جامہ پہنا کر عراقی عوام کی خواہشات کی تکمیل کریں

العراقیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے ایک پریس کانفرنس میں انتخابات کے کامیاب انعقاد پر عراقی عوام کو مبارک پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی کوشش سے انتخابات پرامن ماحول میں منعقد ہوئے اور عراقی عوام نے پولنگ مراکز جا کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔حیدر العبادی نے کہا کہ انتخابات کے نتائج کے خلاف پرامن طریقے سے شکایت کی جاسکتی ہے اور قانون کے مطابق تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ نئی پارلیمنٹ کی تشکیل تک موجودہ حکومت اپنے اختیارات کے مطابق کام کرتی رہے گی۔واضح رہے کہ بارہ مئی کو عراق کے پارلیمانی انتخابات پرامن ماحول میں منعقد ہوئے تھے۔

ٹیگس