May ۲۱, ۲۰۱۸ ۱۸:۳۱ Asia/Tehran
  • گیارہ بحرینی شہریوں کے بارے میں ظالمانہ فیصلے کا اعلان

بحرین کی شاہی حکومت کی نمائشی عدالت نے مزید دو سیاسی قیدیوں کو بے بنیاد الزامات کے تحت موت اور نو دیگر کو پندرہ برس قید کی ‎سزا سنائی ہے۔

ان لوگوں پر حکومت مخالف گروہوں کی تشکیل، عرب ملکوں کے کھیلوں کے مقابلوں میں رخنہ اندازی اور بڑے بڑے غباروں کے ذریعے سرکاری ایئر لائن کی پروازوں میں خلل ڈالنے جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
گزشتہ ہفتے بھی بحرین کی شاہی حکومت کی نمائشی عدالت نے ایک سو پندرہ افراد کی شہریت منسوخ کرنے کا حکم دیا تھا۔
علاقائی اور عالمی تنظیموں نے بحرین میں بڑے پیمانے پر شہریت کی منسوخی کے عدالتی فیصلوں کی بابت ‎سخت خبر دار کیا ہے۔
بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے عوامی تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام شاہی نظام کے خاتمے اور منتخب جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
بحرین کی شاہی حکومت عوام کے مطالبات پورے کرنے کے بجائے سعودی عرب اور اپنے اتحادی ملکوں کے فوجیوں کے ذریعے ملک میں جاری عوامی تحریک کو کچلنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ٹیگس