افغانستان میں طالبان کی تعلیم دشمن مہم
May ۲۷, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
افغانستان کے شمالی صوبے تخار میں طالبان نے تمام پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔
صوبائی حکام کے مطابق طالبان کے اعلان سے ہزاروں طلبا و طالبات متاثر ہوئے ہیں۔ تخار میں طالبان کے اعلان کے بعد حکام نے27 پرائمری اور سیکنڈری اسکول بند کر دیے ہیں۔ ان اسکولوں میں 11 ہزارسے زائد طلبا و طالبات زیرتعلیم تھے۔
اسکولوں کی بندش کا فیصلہ صوبائی محکمہ تعلیم نے طالبان کے اعلان کے بعد کیا۔
واضح رہے کہ طالبان نے اسکول بند کرنے کا اعلان تخار میں اپنے شعبہ تعلیم کے سربراہ کی گرفتاری کے رد عمل میں کیا ہے۔