افغانستان میں طالبان کی سرگرمیاں تیز
May ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
افغان حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ تخار کے شہر «خواجه غار» کے 7 اہم چیک پوسٹوں پر طالبان نے قبضہ کرلیاہے۔
طالبان نے خواجہ غار نامی شہری کے 7 اہم چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا جبکہ طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں۔
جبکہ طالبان کا کہنا ہے کہ صوبہ تخارمیں سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائی میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان ''زرد کمر'' نامی علاقے میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔