شام:یرموک کیمپ کے پناہ گزینوں کی واپسی
May ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran
دمشق کے جنوب میں یرموک کیمپ کے وہ شامی شہری واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں جو دہشت گردوں کے حملوں کی وجہ سے اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے تھے۔
یرموک کیمپ کے علاقے میں شامی فوجی تعینات ہو گئے ہیں جہاں وہ واپس لوٹنے والے شہریوں کے شناختی دستاویزات چیک کر رہے ہیں۔
یرموک کے علاقے کے لوگوں کی واپسی کا عمل ایسی حالت میں شروع ہوا ہے جب شامی فوج نے اس علاقے میں بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے کا عمل تیز کر دیا ہے تاکہ لوگوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔شامی فوج نے اکّیس مئی کو دمشق کے اطرافی اور مضافاتی علاقوں کو آزاد کرنے کا آپریشن شروع کیا تھا-
دوسری جانب روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام میں تعینات روس کے فوجی واپس لوٹ گئے ہیں اور حلب میں تعینات تین سو ترانوے فوجی چیچنیا واپس لوٹ چکے ہیں۔