Jun ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۲:۱۸ Asia/Tehran
  • عراق میں بارود سے بھرے سیکڑوں کنٹینر ضبط

عراق کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ موصل میں بارود سے بھرے 400 کنٹینروں کو ضبط کر لیا گیا ہے۔

العالم نے سومریہ نیوز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن نے کہا ہے کہ کل شام موصل کے مغربی علاقے حی التنک میں بارودی مواد سے بھرے ہوئے سیکڑوں کنٹینروں کو ایک آپریشن کے دوران پکڑ لیا گیا۔

 واضح رہے کہ عراق کی فوج 29 جون 2017 کو مغربی موصل میں واقع تاریخی مسجد النوری میں پہنچ گئی تھی یہ وہ مسجد ہے جہاں سے داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی نے اپنی نام نہاد خلافت کا اعلان کیا تھا اور 10 جولائی 2017 کو موصل داعش کے چنگل سے مکمل طور پر آزاد ہو گیا تھا ۔

ٹیگس