شام و یمن میں عالمی یوم القدس کے جلوس اور مظاہرے
Jun ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۷:۲۷ Asia/Tehran
شام اور یمن کے عوام نے بھی مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کی مذمت میں دمشق اور صنعا میں وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق شامی عوام نے عالمی یوم القدس کی مناسبت سے دمشق میں الحمیدیہ بازار سے اموی مسجد کی طرف مارچ کیا۔
شامی عوام نے شام اور فلسطین کے پرچم لہرانے کے ساتھ ساتھ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ اقدامات کی شدید مذمت کی اور فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے لگائے۔
یمنی عوام نے بھی صنعا، حدیدہ اور صعدہ میں وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے اور مظلوم فلسطینیوں سے اپنی مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔
یمنی عوام نے فلسطین کا پرچم بلند کرتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کی مذمت کی۔