عراقی جماعتوں کے رہنماؤں سے عراقی صدر و اسپیکر ملاقات
Jun ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۷:۵۴ Asia/Tehran
عراق کے صدر اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اپنے ملک کے حالیہ انتخابات میں شرکت کرنے والی مختلف جماعتوں اور گروہوں کے بعض رہنماؤں سے ملاقات کی۔
عراق کے صدر فواد معصوم، نائب صدور نوری المالکی اور اسامہ نجیفی، پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری اور ڈپٹی اسپیکروں ہمام حمودی اور آرام شیخ محمد نے حالیہ عام انتخابات میں شریک مختلف جماعتوں کے بعض رہنماؤں سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں انتخابات کے نتائج، پارلیمنٹ کی جانب سے انتخابات کے قانون کی اصلاح اور اس کے بعد کے اقدامات پر غور کیا گیا۔
واضح رہے کہ عراق کے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں ستّائیس الائنسوں، دو سو پانچ جماعتوں اور بارہ سیاسی دھڑوں نے شرکت کی تھی۔