Jun ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۴:۵۶ Asia/Tehran
  • فائربندی کے دوران افغان سیکورٹی فورس کو چوکس رہنے کی ہدایات

افغانستان میں طالبان اور حکومت کے مابین فائر بندی کے آغاز کے ساتھ ہی افغان صدر محمد اشرف غنی نے سیکورٹی فورس کو مکمل طور پر چوکس رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر کے پریس دفتر نے منگل کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صدر محمد اشرف غنی نے صوبے قندھار کے اپنے دورے میں سیکورٹی کمانڈروں کو فائر بندی کے دوران پوری طرح سے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیںافغانستان کی حکومت نے طالبان   سمیت مختلف حکومت مخالف گروہوں کے ساتھ فائربندی کا اعلان کیا ہے تاہم کہا ہے کہ فائربندی کے اعلان میں داعش اور القاعدہ سمیت کوئی بھی دہشت گرد گروہ شامل نہیں ہے۔طالبان نے بھی اس فائربندی کا خیرمقدم کیا ہے جبکہ حکومت اور طالبان کے اس اقدام پر افغان حکام اور اراکین پارلیمنٹ نے اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ طالبان نے چند روز قبل  عید الفطر کے موقع پر فائربندی کا اعلان کیا تھا تاہم کہا تھا فائربندی میں غیر ملکی فوجیں شامل نہیں ہوں گی بلکہ ان کے خلاف حملے بدستور جاری رہیں گے - افغان حکومت نے طالبان کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے جوابی طور پر فائربندی کا اعلان کیا تھا

ٹیگس