Jun ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۸:۳۷ Asia/Tehran
  • طالبان کے حملے میں 13 افغان فوجیوں کی ہلاکت

شمالی افغانستان میں فوجی ٹھکانوں پر طالبان کے حملے میں تیرہ افغان فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شمالی افغانستان کے صوبے سرپل کی صوبائی کونسل کے چیئرمین محمد نور رحمانی نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ صیاد کی فوجی چیک پوسٹوں پر طالبان گروہ کے حملے میں تیرہ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔کہا جاتا ہے کہ اس علاقے میں طالبان نے قفلاتون نامی علاقے اور اس علاقے کی سات چیک پوسٹوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ افغان سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف طالبان کے حملوں میں ایسی حالت میں اضافہ ہوا ہے کہ افغانستان کی حکومت اور طالبان نے عارضی طور پر فائربندی سے اتفاق کر لیا ہے۔افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے منگل ستّائیس رمضان المبارک کی رات سے سات روز کی فائربندی کا اعلان کیا ہے جبکہ طالبان نے عیدالفطر کی تین روز کی تعطیلات میں فائربندی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس