Jun ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۸:۴۶ Asia/Tehran
  • شام میں عراقی پناہ گزینوں پر امریکا کا ہوائی حملہ

امریکا کے جنگی طیاروں نے شام کے جنوبی صوبے حسکہ میں عراقی پناہ گزینوں کے ٹھکانے پر حملہ کر دیا جس میں کم سے کم اٹھارہ عراقی پناہ گزیں جاں بحق ہو گئے۔

الاخباریہ ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ امریکا کے جنگی طیاروں نے شام کے صوبہ حسکہ کے علاقے خویبیرہ کے ایک اسکول پر جس میں عراقی پناہ گزیں پناہ لئے ہوئے تھے، بمباری کر دی جس میں اٹھارہ عراقی خواتین اور بچے جاں بحق ہو گئے-

مارے گئے سبھی عراقی بچے اور خواتین عراق میں داعش کے مظالم سے خود کو بچانے کے لئے وہاں آئے تھے اور اسی وقت سے پناہ لئے ہوئے تھے- امریکی طیاروں نے حسکہ میں ہی ایک اور مقام پر بمباری کر کے کم سے کم گیارہ شامی باشندوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا-

امریکی طیاروں نے یہ حملہ حسکہ کے علاقے تل الجائر میں کیا جس میں چھے عام شہری جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے- امریکا نے داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے دو ہزارچودہ میں ایک نام نہاد اتحاد تشکیل دیا تھا لیکن امریکا کے نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے حملوں میں عراق اور شام میں زیادہ تر عام شہری ہی مارے گئے ہیں اور اس اتحاد نے داعش کو ہر طرح کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد پہنچائی ہے-

فارسی ترانہ : "مرگ برامریکا " - اردو سبٹائٹل کے ساتھ

ٹیگس