Oct ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۶:۵۲ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

شام کے صوبہ حمص میں تشدد اور بدامنی کی تازہ لہر کے دوران نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: المیادین کے مطابق، شامی حقوق بشر کے نمائندوں نے بتایا کہ وسطی شام کے صوبہ حمص میں پُرتشدد جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے اور علوی برادری کے افراد مسلح گروہوں کا ہدف بن رہے ہیں۔المیادین کے مطابق کے مطابق، گزشتہ تین دنوں کے دوران کم از کم آٹھ افراد، جن میں دو خواتین شامل ہیں جاں بحق ہوئے ہیں۔رواں ماہ کے آغاز میں مغربی حمص میں نامعلوم مسلح افراد نے چند شامی مسیحیوں پر بھی حملہ کیا تھا۔

یادرہے رواں سال کے آغاز سے اب تک شام میں اسی نوعیت کے واقعات میں ۳۵۹ افراد مارے جا چکے ہیں۔

 

 

ٹیگس