طالبان سرغنہ ملا فضل اللہ ہلاک
Jun ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۰:۴۰ Asia/Tehran
افغانستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق خفیہ اطلاعات پر امریکی ڈرون حملہ افغانستان کے صوبے کنٹر میں کیا گیا۔ حملے میں پانچ افراد مارے گئے جن میں کالعدم ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) کا سربراہ ملا فضل اللہ بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک بار ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں تاہم وہ ہلاک نہیں ہوا تھا۔ اب ایک بار پھر ملا فضل اللہ کے مارے جانے کی خبر آئی ہے تاہم اس خبر کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ طالبان نے اب تک اس حوالے سے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔