Jun ۱۷, ۲۰۱۸ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
  • افغان صدر کی جانب سے طالبان کے ساتھ یکطرفہ جنگ بندی

افغانستان میں جنگ بندی کے خاتمے کا آج آخری روزہے ۔ افغان صدر اشرف غنی نے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئےطالبان سے بھی جواب مانگ لیا ۔

عیدالفطر پر افغان حکومت اور طالبان کے درمیان 3 دن کے سیز فائر کے بعد طالبان نے افغان سیکیورٹی فورسز کے ساتھ عید منائی، افغان وزیر داخلہ نے بھی طالبان جنگجوؤں سے ملاقات کی۔

کابل اور دیگر شہروں میں غیر مسلح طالبان افغان سیکیورٹی اہلکار گلے ملے، سیلفیاں بنائیں۔

دوسری جانب طالبان کا کہنا ہے کہ وہ افغان سکیورٹی فورسز کے ساتھ جنگ بندی کر رہے ہیں اور اس کا اطلاق غیر ملکی فوجیوں پر نہیں ہوگا۔

عالمی میڈیا کے مطابق افغان حکومت کی جنگ بندی کی پیشکش پر غور کے لیے طالبان کونسل کا اجلاس آج ہو گا۔

ٹیگس