Jul ۰۲, ۲۰۱۸ ۲۱:۰۳ Asia/Tehran
  • سینچری ڈیل کے خلاف فلسطینیوں کا مظاہرہ

غرب اردن کے شہر رام اللہ میں فلسطینیوں نے ایک بڑا مظاہرہ کرکے امریکی منصوبے سینچری ڈیل کی مخالفت کا اعلان کیا اور اس منصوبے کی مذمت میں نعرے لگائے

فلسطین الیوم نے خبردی ہے کہ غرب اردن کے شہر رام اللہ میں ہوئے مظاہرے کے شرکا اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ہوے تھے جن پر اسرائیل اور امریکا مخالف نعرے درج تھے ۔ فلسطینی مظاہرین نے سینچری ڈیل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان فلسطینی گروہوں کے ساتھ ہیں جو اس امریکی منصوبے کے مقابلے میں ڈٹے ہوئے ہیں۔

سینچری ڈیل کے مطابق بیت المقدس کو صیہونی حکومت کے حوالے کردیا جائے گا اور آوارہ وطن فلسطینیوں کو اپنے وطن میں لوٹنے کا حق نہیں ہوگا اور صرف غزہ اور غرب اردن کا ایک بہت ہی مختصر کا سا علاقہ ہی فلسطینیوں کے نام سے باقی رہے گا۔

اس درمیان صیہونی انتہا پسندوں نے اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے ایک بار پھر مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے اور مسجد الاقصی کے صحن میں داخل ہو کر اسلام اور اسلامی مقدسات کے خلاف اشتعال انگیز نعرے لگائے۔ فلسطینی علاقوں میں دوسرے ملکوں سے لاکر بسائے گئے انتہا پسند صیہونیوں نے اتوار کو بھی مسجد الاقصی کی  بے حرمتی کی تھی۔

ٹیگس