افغانستان میں 27 دہشت گرد ہلاک
Jul ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
افغانستان میں طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 27 دہشت گرد مارے گئے۔
افغانستان کے صوبے پکتیا میں افغان نیشنل ڈیفنس اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ طالبان کی جھڑپیں ہوئیں جن میں افغان ملٹری حکام کے مطابق 27 دہشت گرد مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق جھڑپوں میں افغان فورسز کے کسی قسم کے جانی نقصان سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے۔