Jul ۳۰, ۲۰۱۸ ۰۷:۴۹ Asia/Tehran
  • پاکستان و افغانستان بھائی چارے اور دوستی کےرشتوں سے منسلک

افغان صدر اشرف غنی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور انتخابات میں کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے عمران خان کیلئے نیک تمناوٴں اور خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

افغان صدر اشرف غنی نے عمران خان کو افغانستان کے دورے کی باضابطہ دعوت  دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان افغانستان میں نہایت مقبول ہیں، افغان نوجوانوں میں عمران خان کی مقبولیت کے باعث افغانستان میں کرکٹ کو نہایت تیزی سے فروغ ملا جب کہ پاکستان اور افغانستان باہم بھائی چارے، ہمسائیگی اور دوستی کے دیرینہ رشتوں سے منسلک ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مبارکباد اور نیک تمناوٴں کے اظہار پر افغان صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں مکمل امن اور خوشحالی کا خواہاں ہے، تحریک انصاف کی نگاہ میں پاک افغان تعلقات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں، تحریک انصاف دونوں برادر اسلامی ممالک کے مابین تعلقات میں سرگرمی اور تحریک لائے گی۔

ٹیگس