Aug ۰۲, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۸ Asia/Tehran
  • متحدہ عرب امارات چھوڑنے کا سنہری موقع

غیر قانونی تارکین وطن کو متحدہ عرب امارات چھوڑنے کے لیے مشروط معافی کا اعلان ہوا ہے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے غیر قانونی اور زائد المیعاد ویزے والے تارکین وطن کے لیے ایمنسٹی کا اعلان کیا ہے۔ غیر قانونی طور رہائش پذیر تارکین وطن کے لیے مشروط معافی کی اسکیم کا مقصد غیر قانونی طور پر رہنے والے غیر ملکیوں کو بغیر کسی جرمانے اور سزا کے امارات سے نکل جانے کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے۔

یکم جولائی سے شروع ہونے والی ایمنسٹی اسکیم 31 اکتوبر تک جاری رہے گی،اس دورانیے میں رضاکارانہ طور پر امارات چھوڑنے والے کسی بھی غیر قانونی تارکِ وطن پر کوئی سختی نہیں کی جائے گی  بلکہ یو اے ای سے نکلنے کے لیے اسے حکومت کی جانب سے مدد اور سہولیات فراہم کی جائیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت کئی عرب ممالک نے معیشت کی خراب صورتحال کے پیش نظر تارکین وطن کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے اور سعودی عرب نے تو سیکڑوں تارکین وطن کو زبردستی اور بقایا جات کی عدم ادائیگی کے بغیر ملک سے نکال دیا ہے۔

ٹیگس