Aug ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
  • افغانستان: مسجد میں دھماکہ درجنوں شہید اور زخمی

افغان صوبے پکتیا میں نماز جمعہ کے موقع پر مسجد میں دہشت گردانہ بم دھماکے میں درجنوں شہید اور زخمی ہوئے ہیں

افغانستان سے موصولہ خبروں میں عینی شاہدوں اور سیکورٹی حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے اس دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم بیس نمازی شہید اور چالیس دیگر زخمی ہوئےہیں دھماکہ صوبہ پکتیا کے مرکزی شہر گردیز کی مسجد امام زمانہ علیہ السلام میں ہوا ہے۔ بعض خبروں میں شہید ہونے والوں کی تعداد تیس تک بتائی گئی ہے -

سٹی پولیس کے اعلی افسر جمیل ہوتک کے مطابق دو خودکش حملہ آوروں نے مسجد امام زمانہ میں داخل ہوکر خود کو نمازیوں کے درمیان دھماکے سے اڑا دیا - تاحال کسی فرد یا گروہ نے دہشت گردی کے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ خیال رہے کہ افغانستان کافی عرصے سے بدامنی کا شکار ہے اور آئے روز افغان دارالحکومت سمیت مختلف صوبوں میں بم دھماکے اور حملے ہوتے ہیں۔اس سے قبل اکتیس جولائی کو مشرقی افغانستان میں سرکاری کمپاؤنڈ میں دھماکے میں پندرہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ٹیگس