سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کے ڈورن حملے
یمنی فوج کے ڈورن یونٹ نے مغربی ساحلی علاقوں میں سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔
المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق یمنی فوج کے ڈرون حملے میں عمبرہ چھاونی میں واقع سعودی اتحاد کا ایک کمانڈ سینٹر مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔اس سے پہلے یمنی فوج نے سعودی عرب کے صوبے عسیر میں واقع ملک خالد ایئر بیس کو بھی ڈرون حملے کا نشانہ بنایا تھا۔یمنی فوج بائیس جون کو بھی مغربی ساحلی علاقے میں سعودی اتحادی فوج کے ٹھکانوں پر ڈورن حملے کرچکی ہے۔دوسری جانب یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ نے اپنے ملک کے خلاف جارحیت میں متحدہ عرب امارات اور دہشت گرد گروہ القاعدہ کے درمیان تعاون کا انکشاف کیا ہے۔ایسوسی ایٹڈ پریس نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یمن مخالف فوجی اتحاد نے القاعدہ کے ساتھ خفیہ معاہدہ کرلیا ہے جس کے تحت القاعدہ کے عناصر جنگ میں سعودی فوجی اتحاد میں شامل ہوجائیں گے۔