حسن روحانی، اردوغان اور پوتین کی ملاقات
Aug ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
شام کے بارے میں ایران کے صدر حسن روحانی، ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے مابین عنقریب سہ فریقی سربراہی اجلاس منعقد ہوگا۔
اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ستمبر کے پہلے ہفتہ میں شام کے بارے میں ایران، روس اور ترکی کے صدور کا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوگا۔
ترک صدر اردوغان کے ترجمان ابراہیم کالین نے کہا ہے کہ شام کے بارے میں ایران کے صدر حسن روحانی، ترک صدر اردوغان اور روس کے صدر پوتین کا سہ فریقی اجلاس تہران میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں شام میں امریکہ اور سعودی عرب کے پیدا کردہ بحران کو ختم کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال اور شام میں قیام امن کی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ عالمی سطح پر امریکہ کی یکطرفہ پالیسی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔