عید الاضحی اور یمنی بچوں کا درد + ویڈیو
یمن کے صوبہ صعدہ کے ضحیان علاقے میں اسکولی بچوں کی بس پر حملہ کر دیا تھا جس میں 150 سے زائد بچے شہید اور زخمی ہوئے تھے۔
سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے۔ سعودی عرب کی ان تمام تر وحشیگری اور محاصرے کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس کی دفاعی توانائیوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور سعودی عرب ابھی تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا ہے۔