Sep ۱۹, ۲۰۱۸ ۰۷:۲۹ Asia/Tehran
  • افغان اور بنگلہ دیشی پناہ گزین بچوں کو شہریت دینے کا فیصلہ

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پیدا ہونے والے پناہ گزین بچوں کو پاکستانی شہری ہونے کا حق حاصل ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بچے جہاں پیدا ہوتے ہیں وہ اسی ملک کے شہری کہلاتے ہیں اور یہ قانون دنیا بھرمیں رائج ہے، پاکستان میں مقیم افغان اوربنگلہ دیشی پناہ گزینوں کا حتمی فیصلہ کرنا ہوگا، انسانیت کے ناطے افغان اور بنگلہ دیشی پناہ گزین بچوں کو شہریت دے رہے ہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلے سے قبل سب سے مشاورت کریں گے، یہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، مہاجرین بھی انسان ہیں ان کا فیصلہ نہ کیا تومعاشرے میں شدید مسائل پیدا ہوں گے، اپوزیشن اس بارے میں تجاویز دے تو بہتر ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ کراچی میں کئی سال سے لوگ رہ رہے ہیں جنہیں شہریت نہیں ملی، ہم ان کوملک سے باہربھیج سکتے ہیں اور نہ ہی وہ یہاں کے شہری ہیں، انسانیت کے تقاضے سب کے لیے پورے ہونے چاہیئں۔

 

ٹیگس