Sep ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۸:۳۳ Asia/Tehran
  • قطیف پر سعودی فوجیوں کا حملہ

سعودی فوجیوں نے مشرقی سعودی عرب کے صوبے الشرقیہ کے شیعہ آبادی کے علاقے قطیف پر شدید حملہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ قطیف پر سعودی فوجیوں کی وسیع جارحیت کے دوران فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

بعض ذرائع‏ نے قطیف میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کا بھی دعوی کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی فوجیوں نے قطیف میں شویکہ اور کویکب کے علاقوں کا بکتر بند گاڑیوں سے محاصر کر لیا۔

اس سے قبل بھی قطیف کو بارہا جارحیت کا نشانہ بنایا جا تا رہا ہے جس میں دسیوں سرگرم سیاسی کارکن  اور عام شہری شہید و زخمی ہوئے جبکہ کئی دیگر کو گرفتار کر لیا گیا۔

واضح رہے کہ مشرقی سعودی عرب میں آل سعود حکومت کی بے انصافیوں اور ظلم و ذیادتی کے خلاف دو ہزار گیارہ سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ تیل سے مالا مال سعودی عرب کا یہی علاقہ، اس ملک کی آل سعود حکومت کی آمدنی کا اہم تریں ذریعہ شمار ہوتا ہے۔

ٹیگس