Sep ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
  • شام میں ایرانی فوجی مشیروں کی موجودگی قانونی ہے، ولید المعلم

شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ شام میں امریکہ کی غیر قانونی موجودگی کے برخلاف فوجی مشاورت کی سطح پر ایران کی موجودگی قانون کے مطابق ہے۔

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ نے اس ٹی وی چینل پر اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ شام میں ایرانی فوجی مشیروں کی موجودگی دمشق کی حکومت کی باضابطہ درخواست پر ہے جبکہ امریکہ سے ایسی کوئی درخواست ہی نہیں کی گئی ہے اس لئے شام میں امریکہ اور ایران کی موجودگی کے مسئلے کو ایک دورے سے نہیں جوڑا جا سکتا۔
انھوں نے کہا کہ ایران اور شام کے روابط دونوں ملکوں کے قومی اقتدار اعلی کے فیصلوں کی بنیاد پر ہیں اور یہ دونوں ممالک آزادانہ طور پر اپنے فیصلے کرتے ہیں۔
شام کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کی موجودگی کو جارحیت اور غاصبانہ قبضے کے مترادف سمجھتا ہے اس لئے شام سے امریکی فوجیوں کے فوری انخلا کی ضرورت ہے۔

ٹیگس