اردن – اسرائیل امن معاہدے کے خلاف عوام کا وسیع مظاہرہ
Oct ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۳:۴۵ Asia/Tehran
اردن کے بادشاہ عبد اللہ دوم نے کہا کہ اسرائیل کو آگاہ کیا جا چکا ہے کہ امان اپنے دو سرحدی علاقوں کی لیز کی مدت میں توسیع نہیں کرے گا۔
انہوں نے تاکید کی ان کا ملک ان دونوں علاقوں کو 1994 میں امن معاہدے کے تحت واپس لینے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اردن کے عوام نے حکومت سے اپیل کی تھی وہ ان دونوں علاقوں کی لیز کی مدت میں توسیع نہ کرے۔ اسی حوالے سے عوام نے سرحدی علاقے میں وسیع پیمانے پر مظاہرے بھی کئے تھے۔