Oct ۳۰, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
  • عراق میں شیعہ سنی اتحاد سے دشمن کی کمر ٹوٹ گئی: آیت اللہ سیستانی

حشد الشعبی کو داعش کے مقابلے میں اہلسنت خاندانوں کے تحفظ کے حکم سےعراق میں شیعہ سنی اتحاد سے دشمن کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے ممتاز شیعہ مرجع آیت اللہ العظمی سیستانی نے مجمع تقریب مذاہب کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی  سے ملاقات میں شیعہ سنی اتحاد کو اہم قراردیتے ہوئے کہا  کہ داعشیوں کے ظلم و ستم سے بچانے کے لئے اہلسنت خاندانوں کے تحفظ کے لئے حشد الشعبی کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اہلسنت بھائیوں کا داعش کے مقابلے میں تحفظ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ سنی خاندانوں کی حفاظت ہمارا مذہبی اور دینی فریضہ ہے۔ عراق میں شیعوں اور سنیوں نے باہمی اتحاد سے دشمن کی کمر توڑ دی ہے۔

آیت اللہ سیستانی نے کہا کہ موصل میں اکثریت سنیوں کی ہے لیکن انتخابات میں موصل کے سنیوں نے ایک شیعہ نمائندے کو ووٹ دے کر کامیاب بنایا جو عراق میں شیعہ اور سنی اتحاد کا بہترین نمونہ ہے۔

آیت اللہ سیستانی نے کہا کہ عراق میں شیعہ اور سنی نے باہمی اتحاد کے ذریعہ دشمن کے تمام ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملا دیا ہے۔

 

ٹیگس