سعودی حکومت نے عبدالعزیز بن فہد کو بھی رہا کر دیا
سعودی حکومت نے چودہ ماہ سے قید شہزادے عبدالعزیز بن فہد کو رہا کر دیا۔
سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹوئیٹر کے صارفین نے عبدالعزیز بن فہد کی ان کے دو دیگر بھائیوں محمد اور سلطان کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ عبدالعزیز بن فہد نے جنہیں ستمبر دو ہزار سترہ میں گرفتار کر لیا گیا تھا ابوظہبی کے ولی عہد اور بن سلمان کے اتحادی محمد بن زائد پر غداری اور اللہ سے جنگ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ابوظہبی کے ولی عہد مسلمانوں کے قتل عام کے لیے فتنے کی آگ بھڑکانے میں ملوث ہیں۔
عبدالعزیز بن فہد کو ایسے وقت میں رہا کیا گیا ہے جب سعودی حکومت نے گزشتہ ہفتے ایک مخالف شہزادے خالد بن طلال کو رہا کر دیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ پچھلے ایک برس کے دوران خاص طور سے بن سلمان کے ولی عہد بن جانے کے بعد سے موجودہ حمکرانوں پر تنقید کرنے والے سیکڑوں لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن میں شہزادے، علمائے کرام اور دانشور شخصیات بھی شامل ہیں۔