افغان سیکورٹی فورس اور طالبان میں جھڑپیں، کئی ہلاک و زخمی
Nov ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۷:۲۸ Asia/Tehran
افغانستان کے صوبوں میدان وردک اور تخار میں طالبان کے حملوں میں افغان سیکورٹی فورس کے بارہ اہلکار ہلاک ہو گئے۔
افغانستان کے میدان وردک صوبے کے پولیس چیف کے ترجمان حکمت درانی نے کہا ہے کہ ضلع سید آباد میں طالبان کے حملے میں نو سیکورٹی اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورس سے فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب شمال مشرقی صوبہ تخار کے گورنر کے ترجمان جواد ہجری کا کہنا تھا کہ طالبان نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔