Nov ۲۲, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۰ Asia/Tehran
  • مقدس ہستیوں کی توہین آزادی اظہار بیان نہیں ہے : عمران خان

پاکستان میں دو روزہ انٹرنیشنل رحمت اللعالمین کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا کہ مقدس ہستیوں کی توہین کرنا آزادی اظہار بیان نہیں اور ناموس رسالت (ص) پر جان بھی قربان کرنے کو تیار ہیں۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس نبی آخر الزماں (ص) کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور بین الاقوامی کنونشن کے حصول کے لئے وزیر اعظم کے اعلان کا خیر مقدم کرتی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اللہ تعالی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام عالمین کے لئے رحمت بنا کر بھیجا، آپ (ص) نے انسانوں میں رنگ و نسل کی تفریق کو ختم کیا، خواتین کو برابری کا درجہ دیا اور دوسرے ادیان کے احترام کا درس دیا لیکن کچھ لاعلم اپنی جہالت سے دین کو اپنا رنگ دینا چاہتے ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ مقدس ہستیوں کی توہین قابل تعزیر جرم ہے، دنیا یہ سمجھے کہ مقدس ہستیوں کی توہین کرنا کوئی آزادی اظہار نہیں، ناموس رسالت سے متعلق یورپی یونین کی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، ناموس رسالت(ص) کے لئے اپنی جان بھی قربان کرنے کو تیار ہیں، مسلم امہ کو اہل بیت اور صحابہ کرام کی مثال بننا چاہیے۔

ٹیگس