شام پر دہشت گردوں کا کیمیائی حملہ، سو شہری متاثر
Nov ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۲:۴۷ Asia/Tehran
شام میں مغربی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے کیمیائی حملے سے متاثر ہونے والوں کی تعداد سو ہو گئی ہے۔
خـبروں کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی شام کے شہر حلب کے رہائشی علاقوں الخالدیہ اور جمعیہ الزھرا پر کلورین گیس کے حامل راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔
اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے کیمیائی حملے کے بعد کم سے کم سو افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جو کلورین گیس سے متاثر تھے۔
دہشت گرد گروہ اس سے پہلے مشرقی شام کے علاقوں غوطہ اور خان شیخون پر بھی کیمیائی حملے کر چکے ہیں جس کا الزام شامی حکومت پر لگانے کی ناکام کوشش کی گئی تھی۔
اس اقدام کا مقصد شام کے خلاف مغرب کے فوجی حملے کی راہ ہموار کرنا تھا لیکن غیر جانبدار ذرائع ابلاغ کی جانب سے کیے جانے والے انکشاف نے اس سازش کو ناکام بنا دیا تھا۔